Posts

mohd rashid khan nadwi, rashid khan nadwi, hama rang, rashid nadwi

 اردو کے نوجوان صحافی و ادیب محمد راشد خان ندوی  از-ڈاکٹر مجاہد الاسلام لکھنؤ کو علم و ادب اور صحافت کے گہوارے کی حیثیت حاصل ہے۔یہاں ایسے ایسے ہنرمند اور باکمالوں نے اپنی فن کاری اور جدت طرازی کے نمونے پیش کیے ہیں جن کی گونج چہار دانگِ عالم میں سنی گئی۔ محمد راشد خان ندوی کا شمار ان صاحبِ فکر صحافیوں میں کیا جائے گا جنھوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اداکرتے ہوئے لکھنؤ کے باکمالوں کو تاریخ کے اوراق میں محفوظ کرنے کا بھی فریضہ انجام دیا۔ فی الوقت راقم السطور کے پیش نظر محمد راشد خان ندوی کی ایک ایسی ہی دستاویزی تصنیف ’ہمہ رنگ‘کا مسودہ ہے، جسے دیکھ کر اہلِ لکھنؤ کی اپنی تاریخ کو سہیج کر رکھنے کے میلان کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ محمد راشد خان ندوی کو اس بات کا تفوق حاصل ہے کہ انھوں نے دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی طرف بھی رخ کیا اور اس کے حصول کے لئے کالج اور یونیورسٹیوں کے فضلاء کے سامنے زانوئے تلمذ بھی تہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کی تحریریں مجمع الصفات کی حامل ہوگئی ہیں۔اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی وہ اخبارات و رسائل میں شائع ہونے لگے تھے اورروزی روٹی کی فکر کی عمر کو پہنچے ...

धार्मिक सद्भाव और एकता भारत की पहचान

धार्मिक सद्भाव और एकता भारत की पहचान मोहम्मद राशिद खान भारत एक ऐसा देश है जहां सदियों से विभिन्न धर्मों के लोग रहे हैं। भारत विभिन्न धर्मों के अनुयायियों के बीच अपनी एकता और सद्भाव के लिए पूरी दुनिया में जाना जाता है। ऐसा नहीं है कि इस एकता और सद्भाव को भंग करने के लिए कोई प्रयास नहीं किया गया, लेकिन ऐसा प्रयास करने वालों को हमेशा असफल ही हाना पड़ा। प्रसिद्ध विद्वान मौलाना खालिद सैफुल्ला रहमानी ने इस संबंध में बहुत यथार्थवादी विश्लेषण किया है। वह एक जगह लिखते हैं कि जब भारत में ब्रिटिश शासन से आजादी की लड़ाई शुरू हुई तो इस संघर्ष में मुस्लिम और हिन्दू सभी समुदायों ने मिलकर हिस्सा लिया। हालाँकि अंग्रेजों की साजिशों के कारण स्थिति कभी-कभी बिगड जाती थी और हिंदू-मुस्लिम दंगे भड़क जाते थे। यह एक बड़ी त्रासदी थी। प्रसिद्ध स्वतंत्रता सेनानी मौलाना अबुल कलाम आजाद ने तो हिंदू-मुस्लिम एकता को स्वतंत्रता पर प्राथमिकता दी। लेकिन ऐसे देशभक्त लोगों की बात लागों ने नहीं सुनी और कुछ भावुक नेताओं ने देश को दो टुकड़ों में बांट दिया। हिंदू-मुस्लिम एकता को भी नुकसान पहुंचाया जाने लगा, इंसानों का खून इतना ...

Mazhabi Ham aahangi w ittehad Hindustan ki Shanakhtمذہبی ہم آہنگی و اتحاد ہندوستان کی شناخت

مذہبی ہم آہنگی و اتحاد ہندوستان کی شناخت از-محمد راشد خان ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب و ادیان کے ماننے والے صدیوں سے آباد ہیں۔ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیاں اتحاد و ہم آہنگی کے لئے ہندوستان پوری دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس اتحاد و ہم آہنگی کودرہم برہم کرنے کے لئے کوشش نہیں کی گئی لیکن ایسی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ معروف اسکالر مولانا خالف سیف اللہ رحمانی نے اس سلسلہ میں بڑا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا ہے۔ وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ہندوستان میں انگریزوں کے تسلط کے بعد جب آزادی کی لڑائی شروع ہوئی تو مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر اس جنگ میں حصہ لیا۔ اگرچہ انگریزوں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے کبھی کبھی اس صورت حال میں رخنہ بھی پڑتا تھا اور ہندو مسلم فسادات کی نوبت بھی آجاتی تھی لیکن بحیثیت مجموعی 1947ء تک اتحاد کی یہ فضاء بڑی حد تک باقی رہی، افسوس کہ ملک کی آزادی ملک کی تقسیم کی صورت میں سامنے آئی، اور وطن عزیز دو حصوں میں بٹ گیا، یہ بہت بڑا سانحہ تھا، مشہور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزادؒ تو آزادی پر ہندو -مسلم اتحاد کو ...

آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی پیش رفت Azad hindustan me musalmanon ki taalimi pesh raft

آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی پیش رفت   از- محمد راشد خان ندوی  برطانوی تسلط سے ہمارے ملک ہندوستان کی آزادی کے بعدیہاں آباد مختلف قوموں نے اپنی اپنی سطح پر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا شروع کردیااور مجموعی طور پر ہر طبقہ نے اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کرنے کی کوشش کی جس کا کسی نہ کسی سطح پر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم رول رہا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا ہندوستان ایک کثیر لسانی، کثیر تہذیبی اور کثیر مذاہب والا ملک ہے اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں سب لوگ مل جل کر، ہم آہنگی و محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ آئین نے بھی اس کی بھرپور آزادی دی ہے اور عملی طور پر سماج بھی امن و اتحاد، بھائی چارہ و یگانگت کا مزاج رکھتا ہے جس کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔ اس ملک میں تعمیری کردار ادا کرنے میں جہاں ہندو قوم آگے آئی تو وہیں سکھ، جین، مسلمان اور عیسائیوں نے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیں اور آج بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔ جب ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تو اس وقت یہاں کی تعلیمی شرح صرف 12فیصد تھی، اور اب جب کہ ملک کو آزاد ہو...

الیکشن، جناح اور عوامی مسائل

مطبوعہ روزنامہ راشٹریہ سہارا  08-11-2021 الیکشن، جناح اور عوامی مسائل از-  محمد راشد خان ندوی  آئندہ برس 2022 میں متعدد ریاستوں میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ جیسا کہ ہر الیکشن سے قبل پارٹیاں تبدیل کرنے، نئے نئے ایشوز تلاش کرنے، ایک دوسرے کی کمیاں و خامیاں اجاگر کرنے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی یہاں کی قدیم روایت ہے وہ سلسلہ اب شروع ہوچکا ہے۔ اترپردیش میں اس وقت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی جناح کا ایشو گرم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو اپوزیشن کے لیڈران مہنگائی، بیروزگاری، جرائم میں اضافہ، خواتین کے عدم تحفظ، وعدوں کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے کے ایشوز کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے گزشتہ 31 اکتوبر کو ہردوئی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”سردار ولبھ بھائی پٹیل، مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی ادارہ سے پڑھائی کی اور بیرسٹر بنے اور انھوں نے ملک کو آزادی دلائی، انھیں آزادی کے لئے کسی بھی طریقے کی جد و جہد کرنی پڑی ہوگی لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے۔“ اکھلیش یادو کے بیان کا یہ...

یوپی بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا اعلان آج

31-7-21 یوپی بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا اعلان آج  لکھنؤ۔ یوپی  بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا آج دوپہر ساڑھے تین بجے اعلان کیا جائے گا۔ یہ اطلاع ڈایریکٹر ثانوی تعلیم ونے کمار پانڈے نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ نتائج upmps.edu.in اور upresults.nic.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 10ویں اور12ویں کے نتائج 3:30بجے اپلوڈ کر دیے جاءیں گے۔

مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کا ضمنی الیکشن 9/اگست کو

30-7-21 مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کا ضمنی الیکشن 9/اگست کو بی جے پی اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی کولکاتہ، (ایجنسیاں) مغربی بنگال بی جے پی نے 9 اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار جواہر سرکار کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھندوادھیکاری نے کہا کہ بی جے پی نے امیدوار کھڑا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے بی جے پی نے کہا تھا کہ وہ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں امیدوار کھڑا کرے گی۔دنیش ترویدی کے استعفیٰ کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔انہوں نے راجیہ سبھا میں کھڑے ہوکر بنگال حکومت کی تنقید کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔  ترنمول کانگریس نے پرسار بھارتی کے سابق سی ای او جواہر سرکار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز اسمبلی میں جا کر اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے ہیں۔چوں کہ اب بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اس لئے ان کا بلامقابلہ کامیاب ہونا یقینی ہے۔ایسے اعداد وشمار کے اعتبار سے بھی ان کا میاب ہونایقینی تھا۔ جواہر سرکار کو مودی حکومت کا س...

NEET میں OBC اور EWS طلبا کو ملے گا ریزرویشن

 29-7-21 NEET  میں OBC اور EWS طلبا کو ملے گا ریزرویشن نئی دہلی (ایجنسیاں) مرکز کی مودی حکومت نے میڈیکل ایڈمشن کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سرکار نے او بی سی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ کے طلبا کیلئے ریزرویشن کو منظور کرلیا ہے۔ سرکار نے او بی سی طلبا کو 27 فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طلبا کے لوگوں کیلئے 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو او بی سی طبقہ اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے 2021-22 سیشن سے اس کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے تقریباً 5500 طلبا کو فائدہ ملے گا۔ ریزرویشن دینے کے اس فیصلے کا فائدہ  ہرسال آل انڈیا کوٹہ اسکیم (اے آئی کیو) کے تحت یوجی اور پی جی میڈیکل / ڈینٹل کورس (ایم بی بی ایس / ایم ڈی / ایم ایس / ڈپلومہ / بی ڈی ایس / ایم ڈی ایس) میں داخلہ لینے والوں کو ملے گا۔ وزارت صحت نے کہا کہ سرکار او بی سی اور ای ڈبلیو ایس طبقہ کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کیلئے پابند عہد ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو ہوئی ایک ...

زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح

 29-7-21 زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح لکھنؤ (راشد خان ندوی) اکبری گیٹ سرائے بانس نزد ایک مینارہ مسجد زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح آج جمعرات کو ایس پی مالی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) حبیب الحسن نے صبح تقریباً 11 بجے کیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی آئی پی سنگھ موجود تھے۔ شوروم کے پروپرائٹر محمد فاروق خاں چاند نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں محمد سراج، مولانا قاسم، ڈاکٹر اقبال اور منور شہاب وغیرہ بطور مخصوص مہمان شریک ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ دی گہنہ پیلس میں سونے چاندی اور ڈائمنڈ کے زیورات انتہائی مناسب قیمت پر ملیں گے اور سونے کی صدفیصد گارنٹی ہوگی۔ شوروم کے افتتاح کے بعد مولانا احسان نے دعا کرائی۔

بچے اپنے ماں -باپ کا سہارا بنیں: آنندی بین پٹیل

 29-7-2021 بچے اپنے ماں -باپ کا سہارا بنیں: آنندی بین پٹیل لکھنؤ۔ (راشد خان ندوی) اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے اوریا میں کہا کہ بڑھاپا زندگی کا سچ ہے اور بچے اپنے ماں - باپ کا سہارا بنیں۔ محترمہ پٹیل نے جمعرات کو یہاں موضع آنے پور میں واقع ’مادھو ہیپی اولڈ ایج ہوم ضعیف آشرم‘ کے معائنہ کے دوران یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا وہاں رہ رہے ضعیفوں کے مسائل کو جانا اور آشرم چلانے والوں اور انتظامی افسران سے میٹنگ کرکے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ بڑھاپا زندگی کی حقیقت ہے۔ زندگی کے اس پڑاؤ میں اپنے ہی سہارا بنتے ہیں۔ اس لئے والدین بچوں کو پڑھاتے ہیں اور زندگی کی صحیح سمت دکھاتے ہیں، تاکہ وہ کنبہ اور سماج کے مددگار بن سکیں، لیکن کچھ بچے بڑے ہونے کے بعد راستہ بھٹک جاتے ہیں جس کے سبب بوڑھے ماں - باپ کے لئے ادھر، اُدھر بھٹکنا پڑتا ہے۔ ہمیں ان کے درد کو سمجھنا چاہئے۔ گورنر نے ضعیف لوگوں کی سہولت کے لئے آشرم کو واشنگ مشین، فریج و سلائی مشین دی۔ انھوں نے اوریا واقع گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کے سرگم ہال میں قومی دیہی روزگار مشن اور خودامدادی گروپوں کے ذری...

یوپی: نہیں بڑھے گی بجلی کی قیمت

29-7-2021 نہیں بڑھے گی بجلی کی قیمت، ریگولیٹری کمیشن کا حکم یوپی اسمبلی الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے صارفین کو راحت لکھنؤ۔ (راشد خان ندوی) اترپردیش بجلی ریگولیٹری کمیشن نے انتخابی برس میں بجلی شرحوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہ کرکے سبھی زمرہ کے صارفین کو بڑی راحت دی ہے۔ غالب گمان ہے کہ 2022ء میں یوپی اسمبلی  الیکشن کی وجہ سے یہ راحت ملی ہے۔ کمیشن نے ریاست میں لاگو بجلی شرحوں (موجودہ ٹیرف) کو بنائے رکھنے کا فیصلہ جمعرات کو کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن نے بجلی کمپنیوں کے سلیب میں تبدیلی کرنے اور ریگولیٹری اسیٹ سرچارج بڑھانے کی تجویز کو بھی خارج کردیا ہے۔ کمیشن نے بغیر اضافہ والے نئے ٹیرف آرڈر کو جاری کردیا ہے۔ سال 2022ء میں ہونے والے اسمبلی الیکشن اور کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا برس ہے جب بجلی شرحوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کی جانب سے داخل کئے گئے سلیب تبدیلی، ریگولیٹری سرجارج لگانے کی دلیل کمیشن نے نہیں تسلیم کی ہے۔ کمپنیوں نے سلیب تبدیلی اور ریگولیٹری سرجارج سے صارفین پر 49827 کروڑ روپئے نکلنے کا دعویٰ ...

باغ سنبھلی کی شعری کائنات bagh sambhli ki sheri kainaat

Image
نام کتاب:  باغ سنبھلی کی شعری کائنات نام مصنف:    محمد اویس سنبھلی تبصرہ نگار: محمد راشد خان ندوی (مطبوعہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، لکھنؤ. 30-6-19) عروج و زوال ایک فطری عمل ہے جو فطرت کے قوانین کے مطابق ہوتا رہا ہے۔ دہلی سے تقریباً سواسو کلومیٹر کی مسافت پر واقع مشہور قصبہ سنبھل کے بھی گرنے و سنبھلنے کے ایک طویل داستان ہے۔ یہ قصبہ سیاسی، علمی و ادبی اعتبار سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ ہندوستان کے مشہور حکمراں پرتھوی راج نے اسے اپنا پایہ تخت بنایا تھا۔ عہد مغلیہ میں یہ قصبہ شہزادہ ہمایوں کی جاگیر قرار پایا۔ عہد اکبری میں اسے ’سنبھل سرکار‘ کا درجہ حاصل ہوا۔ مغلوں سے پہلے سکندر لودھی نے بھی اسے اپنا پایہئ تخت بنایا تھا۔ اردو شعر و ادب میں بھی سنبھل کو امیتاز حاصل رہا ہے۔ یہاں ایسی علمی و ادبی شخصیات وجود میں آتی رہیں جن کے کارنامے کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے۔ ہری ہر پرشاد شاد مصنف بدائع الفنون، احمد علی حسرتؔ، امیر حسن دوست سنبھلی مولف ’تذکرہ حسینی‘ غلام احمد شوق فریدی، حکیم کبیر علی کبیرؔ، حکیم صغیر علی مروت وغیرہ کے نام سنبھل کے اولین عہد کے شعراء میں شامل ہیں۔ 19 صدی کے او...

senior journalis mohd ali ki yaad me سینئر صحافی محمد علی کی یاد میں

سینئر صحافی محمد علی کی یاد میں  عمر تقریباً چالیس سال، متوسط قد، گیہواں رنگ، چہرے پر مسکراہٹ اور گفتگو میں شوخی و ظرافت۔ یہ ہے پہلا تاثر جو محمد علی صاحب سے پہلی ملاقات کے بعد ذہن پر مرتسم ہوا۔ وہ بہت تھکادینے والی لیکن امید و جوش سے بھری ہوئی ملازمت کا آغاز تھا۔ تھکادینے والی اس لئے کہ اُس وقت جو اولوالامر تھے وہ اپنے میدان کے منجھے ہوئے کھلاڑی تھے جو ”کرم فرمائی“کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے اور امید و جوش سے بھری ہوئی ملازمت اس لئے کہ یہ شعبہ صحافت کی ملازمت تھی۔ یہ ذکر ہے روزنامہ راشٹریہ سہارا لکھنؤ کے شروعات کی۔ دسمبر 1998ء میں ہم لوگوں کی جوائننگ ہوئی تھی۔ یہ اترپردیش کا پہلا مکمل کمپیوٹرائزڈ اردو روزنامہ تھا۔ تقریباً دو ماہ تک ٖڈمی نکلی اور 5 فروری 1999ء کو اخبار منظرعام پر آیا۔ ہم لوگوں کو دن میں دو بجے بلایا جاتا اور ایسا کم ہی ہوتا کہ رات کے دو بجے سے پہلے واپسی ہوجائے۔ ہفتہ کی ایک دن کی چھٹی کسی بڑے ”راحتی پیکیج“ سے کم نہیں ہوتی تھی۔ محمد علی صاحب کی ہفتہ واری چھٹی منگل کو ہوتی تھی۔ ہر دوشنبہ کو وہ ’اٹینشن‘ ہوکر ضرور پوچھتے ’سر! کل منگل ہے، میرے لئے کیا ...

tirnamol congress ki kamyabi ke muzmarat ترنمول کانگریس کی کامیابی کے مضمرات

ترنمول کانگریس کی کامیابی کے مضمرات  پانچ ریاستوں مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈوچیری میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج کاالیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جاچکا ہے۔ کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی (ایل ڈی ایف)، آسام میں بی جے پی اور اس کے اتحادی اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے واپسی کی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک وقت تھا جب ریاستی اسمبلیوں کے الیکشن سے دوسری ریاست کے لوگوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی تھی لیکن ٹی وی اور اب ڈیجٹیل میڈیا نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی ایک ایک خبر تک عام لوگوں کی رسائی آسان کردی ہے۔ پہلے الیکشن ہوتا تھا تو ووٹر اسمبلی الیکشن میں عموماً علاقائی پارٹیوں کو اور پارلیمانی الیکشن میں قومی پارٹیوں کو ترجیح دیتے تھے لیکن میڈیا کی تیز رفتاری نے اب قومی پارٹیوں کے لئے چیلنج کی صورت حال پیدا کردی ہے۔ پہلے کسی ریاست میں جیت کا اثر اسی ریاست تک محدود رہتا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں جیت کو بھی پارٹیاں اپنی منشا کے مطابق مشتہر کرتی ہیں اور اسے بنیاد بناکر بڑے نتائج حاصل کرنے کا دع...

ehtiyat aur quvate iradi zaroori احتیاط اور قوت ارادی ضروری

احتیاط اور قوت ارادی ضروری فی الوقت پورا ملک کووِڈ-19 کی زد میں ہے۔ قومی راجدھانی دہلی، مہاراشٹر، گجرات اور اترپریش کی صورت حال انتہائی ڈراؤنی ہے۔ سب سے تکلیف دہ یہ ہے کہ لوگوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں بیڈ نہیں دستیاب ہیں۔ جن خوش قسمت مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈ مل جا رہا ہے، وہ دوسری پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ کوئی آکسیجن نہ ملنے سے دم توڑرہا ہے تو کوئی صحت اہلکاروں کی عدم توجہی کی وجہ سے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ حکومت نے جن اسپتالوں کو کووِڈ اسپتال ڈکلیئر کیا ہے وہاں بھی ضروری مقدار میں آکسیجن مہیا کرا پانے میں ناکام ہے۔ کووِڈ علاج کے لیے مختص کیے گئے بعض پرائیویٹ اسپتالوں کے مالکان نے یہ کہتے ہوئے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا کہ ہمارے پاس آکسیجن نہیں ہے، بہت سے اسپتال والے ان ہی مریضوں کو لے رہے ہیں جو اپنے لیے آکسیجن کا انتظام کرسکیں۔ ابھی ایک دن قبل دہلی کے جے پور گولڈن (جے جی) اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب تقریباً20 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل گنگا رام اسپتال میں 25 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ سر گنگا رام اسپتال میں بھی آکسیجن گیس کی کمی کے سبب ہی مریضوں کی موت ...

کون سنے گا آبلہ پا مزدوروں کے ’من کی بات‘؟

Image
کون سنے گا آبلہ پا مزدوروں کے ’من کی بات‘؟ بہار کا اسمبلی الیکشن جس کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ گزشتہ 28 اکتوبر کو ہوچکی ہے، اس معنی میں بہت اہم ہے کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعدہندوستان کا یہ پہلا عام اسمبلی الیکشن ہے۔ بہار کے ساتھ ہی دو ریاستوں اترپردیش و مدھیہ پردیش میں کچھ اسمبلی سیٹوں پرآئندہ 3 نومبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔ ان دونوں ریاستوں میں بھی پریشان حال تارکین وطن کی بڑی تعداد ہے۔ یوپی میں 7 سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تقریباً ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں عام لوگوں کی سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ اب دھرنا و مظاہرہ کرنے پر بھی مقدمہ ہوجاتا ہے۔ سی اے اے کے خلاف دھرنوں میں جن لوگوں نے شرکت کی ان پر لکھنؤ سے لے کر رامپور تک بڑی تعداد میں مقدمے قائم ہوئے، ملزمان کے پوسٹر تک لگائے گئے، دھرنوں و مظاہروں میں تشدد کے دوران املاک کے نقصانات کی تلافی کے لئے نوٹسیں جاری ہوئیں۔ معمولی معمولی بات پر این ایس اے تعمیل کردی جاتی ہے۔ ایسے میں یہ ضمنی الیکشن وزیراعلیٰ یوگی کے لئے بڑا امتحان ثابت ہوسکتے ہیں۔ 3 نومبر کو ہی مدھیہ پردیش میں بھی 28 سیٹوں پرضمنی الیکشن ہ...

tabsera

Image
(مطبوعہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، لکھنؤ) زیر تبصرہ کتاب ’باتیں سخن کی‘ نوجوان ادیب و شاعر ڈاکٹر عمیر منظر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس کی تازہ تصنیف ہے۔ اس سے قبل ان کی ”ڈاکٹر راجندر منچدابانی، شبلی، مکاتیب شبلی اور ندوۃ العلماء، طاہرہ اقبال کے منتخب افسانے، اردو زبان کی تدریس اور اس کا طریقہ کار، مولانا ابواللیث ندوی کے قرآنی مقالات“ سمیت متعدد کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ ’باتیں سخن کی‘ ڈاکٹر عمیر منظر کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے معارف، سب رس، نئی کتاب، کتاب نما، قومی زبان، آجکل، تمثیل، اردو جرنل، پیش رفت وغیرہ جیسے موقر ادبی جرائد کے لئے تحریر کئے۔ اگرچہ یہ سبھی مضامین شاعری سے تعلق رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ان میں تنوع ہے۔ اردو ادب میں مضامین کا انتخاب ایک قدیم روایت ہے اور اس معنی میں ایک اچھی روایت ہے کہ اخبارات و جرائد میں بکھرے ہوئے مضامین ایک جگہ محفوظ ہوجاتے ہیں جن تک لوگوں کی رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ 192 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کل بیس مضامین ہیں۔ پیش لفظ میں مصنف نے وضاحت کی ہے کہ کتاب میں شامل مضامین تاریخی ترتیب س...
Image
کورونا نے خواتین کو باجماعت نماز ادا کرنے کا تحفہ دیا خواتین کا عمومی تاثر٭ عورتوں کیلئے منظم طریقے سے دینی و اصلاحی پروگرام چلانے کی شدید ضرورت  (لکھنؤ (راشد خان ندوی/ ایس این بی کورونا وبا کے سبب پورے ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے چل رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بازاوروں میں سناٹا ہے، عوامی ٹرانسپورٹ معطل ہیں، وہیں اس کا اثر تمام مذہبی عبادت گاہوں پر بھی پڑا۔ مسجد، مندر، چرچ و گرودارے بھی عام لوگوں کے لئے بند ہیں۔ عبادت گاہوں میں رہنے والے چند لوگ ہی فاصلہ رکھتے ہوئے اجتماعی عبادت میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مرتبہ رمضان کے مبارک ماہ میں مساجد کے آس پاس یقیناً سابقہ چہل پہل نظر نہیں آئی جس سے لوگوں کو روحانی غذا ملنے میں کچھ ’کمی‘ محسوس ہوئی تو دوسری طرف کلچہ نہاری، شیرمال کباب و بریانی کی دکانیں بند ہونے سے لوگ لذت دہن سے بھی محروم رہے، لیکن اس لاک ڈاؤن کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگر مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لئے بند ہوئے تو اس کی وجہ سے تقریباً تمام گھر مساجد میں تبدیل ہوگئے۔ حفاظ کرام تراویح کے آخر میں ملنے والے مادی نذرانوں سے محروم...

interview s r darapuri انٹرویو ایس آر داراپوری

Image
سی اے اے مذہب کی بنیاد پر تفریق کرتا ہے: ایس آرداراپوری ,مظاہروں کے دوران تشدد میں اجنبی لوگ ملوث تھے خواتین کا گھروں سے نکل کر سڑک پر احتجاج جمہوریت کے لئے نیک شگون سبکدوش آئی پی ایس، ایس آر داراپوری سے ڈاکٹرحمایت جائسی و راشد خان ندوی کی خصوصی بات چیت لکھنؤ۔ ایس آر داراپوری 1972 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ انھوں نے یوپی میں 32 برس پولیس محکمہ کو اپنی خدمات دیں اور دسمبر 2003 میں آئی جی رینج سے سبکدوش ہوئے۔ سبکدوشی کے بعد سے ہی وہ سماجی و سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ انسانی حقوق اور دلت حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔ آل انڈیا پیپلس فرنٹ کے قومی ترجمان ہیں۔ رابرٹس گنج (اترپردیش) سے دو مرتبہ پارلیمانی الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ دہشت گردی سے جڑے معاملوں میں فرضی طور پر پھنسائے گئے لوگوں کو بچانے کے لئے بھی وہ اور ان کے ساتھی جد و جہد کرتے رہتے ہیں۔ جے پور بم کیس میں پھنسائے گئے شہباز نامی نوجوان کو ان کی کوششوں سے عدالت نے بری کیا۔ ابھی حال ہی میں گزشتہ 19 دسمبر کو لکھنؤ میں ہوئے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے وقت انھیں ہاؤس اریسٹ رکھا گیا، بعد میں گرفتار بھی کیا گیا اور کئی دنوں کے بعد ...

محمد راشد خان ندوی mohd rashid khan nadwi

Image