Posts

Showing posts with the label KarwaN Guzar Gya Ghubar Dekhte Rahe

کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے راشد خان ندوی, KarwaN Guzar Gya Ghubar Dekhte Rahe, Rashid Khan Nadwi

Image
Published in Sahara Urdu Daily 11-11-2019 کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے محمد راشد خان ندوی پولیس فورس کے فلیگ مارچ، مارک ڈرل اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیلوں کی کارروائی کئی ہفتوں سے چل رہی تھیں۔ اجودھیا تو چھاونی میں تبدیل کر دی گئی تھی، کوئی شہر، قصبہ، یہاں تک کہ بہت سے مواضعات میں بھی پولیس کا گشت مسلسل جاری تھی۔ دور دراز کے بعد بعض مواضعات سے یہاں تک خبریں تھیں کہ دو پولیس اہلکار گشت پر آتیہیں، ان کے جانے کے تھوڑی ہی دیر بعد پھر دو اہلکار پہنچتے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ انتظامیہ کی مستعدی کا یہ عالم تھا کہ مساجد کے ائمہ کرام کے ساتھ میٹنگیں کی گئی، جس کے نتیجے میں جمعہ کی نمازوں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیلیں جاری کی گئیں۔ ایک سوال لوگ ضرور کر رہے تھے کہ یہ اپیلیں صرف مساجد سے ہی کیوں جاری کی جا رہی ہیں، امن و امان کی میٹنگیں صرف علماء کے ساتھ ہی کیوں کی جا رہی ہیں، معاملہ تو دو فریقوں کا ہے تو اپیلیں بھی ہر طرف سے جاری ہونی چاہئے لیکن یہ سوال اس وقت بے معنی ہوگیا جب دوسرے فریق کی طرف سے بھی امن و امان قائم رکھنے اور صب...