یوپی: نہیں بڑھے گی بجلی کی قیمت
29-7-2021 نہیں بڑھے گی بجلی کی قیمت، ریگولیٹری کمیشن کا حکم یوپی اسمبلی الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے صارفین کو راحت لکھنؤ۔ (راشد خان ندوی) اترپردیش بجلی ریگولیٹری کمیشن نے انتخابی برس میں بجلی شرحوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہ کرکے سبھی زمرہ کے صارفین کو بڑی راحت دی ہے۔ غالب گمان ہے کہ 2022ء میں یوپی اسمبلی الیکشن کی وجہ سے یہ راحت ملی ہے۔ کمیشن نے ریاست میں لاگو بجلی شرحوں (موجودہ ٹیرف) کو بنائے رکھنے کا فیصلہ جمعرات کو کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن نے بجلی کمپنیوں کے سلیب میں تبدیلی کرنے اور ریگولیٹری اسیٹ سرچارج بڑھانے کی تجویز کو بھی خارج کردیا ہے۔ کمیشن نے بغیر اضافہ والے نئے ٹیرف آرڈر کو جاری کردیا ہے۔ سال 2022ء میں ہونے والے اسمبلی الیکشن اور کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا برس ہے جب بجلی شرحوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کی جانب سے داخل کئے گئے سلیب تبدیلی، ریگولیٹری سرجارج لگانے کی دلیل کمیشن نے نہیں تسلیم کی ہے۔ کمپنیوں نے سلیب تبدیلی اور ریگولیٹری سرجارج سے صارفین پر 49827 کروڑ روپئے نکلنے کا دعویٰ ...