زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح

 29-7-21
زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح
لکھنؤ (راشد خان ندوی)
اکبری گیٹ سرائے بانس نزد ایک مینارہ مسجد زیورات کے نئے شوروم ’دی گہنہ پیلس‘ کا افتتاح آج جمعرات کو ایس پی مالی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) حبیب الحسن نے صبح تقریباً 11 بجے کیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی آئی پی سنگھ موجود تھے۔ شوروم کے پروپرائٹر محمد فاروق خاں چاند نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں محمد سراج، مولانا قاسم، ڈاکٹر اقبال اور منور شہاب وغیرہ بطور مخصوص مہمان شریک ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ دی گہنہ پیلس میں سونے چاندی اور ڈائمنڈ کے زیورات انتہائی مناسب قیمت پر ملیں گے اور سونے کی صدفیصد گارنٹی ہوگی۔ شوروم کے افتتاح کے بعد مولانا احسان نے دعا کرائی۔

Comments

Popular posts from this blog

Afsana kya hai? افسانہ کیا ہے؟

hayatullah ansari حیات اللہ انصاری