Posts

Showing posts with the label rashid khan nadwi

mohd rashid khan nadwi, rashid khan nadwi, hama rang, rashid nadwi

 اردو کے نوجوان صحافی و ادیب محمد راشد خان ندوی  از-ڈاکٹر مجاہد الاسلام لکھنؤ کو علم و ادب اور صحافت کے گہوارے کی حیثیت حاصل ہے۔یہاں ایسے ایسے ہنرمند اور باکمالوں نے اپنی فن کاری اور جدت طرازی کے نمونے پیش کیے ہیں جن کی گونج چہار دانگِ عالم میں سنی گئی۔ محمد راشد خان ندوی کا شمار ان صاحبِ فکر صحافیوں میں کیا جائے گا جنھوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اداکرتے ہوئے لکھنؤ کے باکمالوں کو تاریخ کے اوراق میں محفوظ کرنے کا بھی فریضہ انجام دیا۔ فی الوقت راقم السطور کے پیش نظر محمد راشد خان ندوی کی ایک ایسی ہی دستاویزی تصنیف ’ہمہ رنگ‘کا مسودہ ہے، جسے دیکھ کر اہلِ لکھنؤ کی اپنی تاریخ کو سہیج کر رکھنے کے میلان کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ محمد راشد خان ندوی کو اس بات کا تفوق حاصل ہے کہ انھوں نے دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی طرف بھی رخ کیا اور اس کے حصول کے لئے کالج اور یونیورسٹیوں کے فضلاء کے سامنے زانوئے تلمذ بھی تہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کی تحریریں مجمع الصفات کی حامل ہوگئی ہیں۔اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی وہ اخبارات و رسائل میں شائع ہونے لگے تھے اورروزی روٹی کی فکر کی عمر کو پہنچے ...

rashid khan nadwi, mohd rashid khan nadwi, محمد راشد خان ندوی، راشد خان ندوی

Image
محمد راشد خان ندوی

کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے راشد خان ندوی, KarwaN Guzar Gya Ghubar Dekhte Rahe, Rashid Khan Nadwi

Image
Published in Sahara Urdu Daily 11-11-2019 کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے محمد راشد خان ندوی پولیس فورس کے فلیگ مارچ، مارک ڈرل اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیلوں کی کارروائی کئی ہفتوں سے چل رہی تھیں۔ اجودھیا تو چھاونی میں تبدیل کر دی گئی تھی، کوئی شہر، قصبہ، یہاں تک کہ بہت سے مواضعات میں بھی پولیس کا گشت مسلسل جاری تھی۔ دور دراز کے بعد بعض مواضعات سے یہاں تک خبریں تھیں کہ دو پولیس اہلکار گشت پر آتیہیں، ان کے جانے کے تھوڑی ہی دیر بعد پھر دو اہلکار پہنچتے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ انتظامیہ کی مستعدی کا یہ عالم تھا کہ مساجد کے ائمہ کرام کے ساتھ میٹنگیں کی گئی، جس کے نتیجے میں جمعہ کی نمازوں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیلیں جاری کی گئیں۔ ایک سوال لوگ ضرور کر رہے تھے کہ یہ اپیلیں صرف مساجد سے ہی کیوں جاری کی جا رہی ہیں، امن و امان کی میٹنگیں صرف علماء کے ساتھ ہی کیوں کی جا رہی ہیں، معاملہ تو دو فریقوں کا ہے تو اپیلیں بھی ہر طرف سے جاری ہونی چاہئے لیکن یہ سوال اس وقت بے معنی ہوگیا جب دوسرے فریق کی طرف سے بھی امن و امان قائم رکھنے اور صب...

tabsera - nazre sharib شارب ردولوی تبصرہ - نذر شارب

Image
نام کتاب: نذرِ شارب مرتب : محمداویس سنبھلی، رابطہ:7905636448 طابع : نعمانی پرنٹنگ پریس، لکھنؤ صفحات : 271   قیمت 299 روپئے ملنے کا پتہ : دانش محل، امین آباد،لکھنؤ ناشر : احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرٹرسٹ تبصرہ نگار : محمد راشد خان ندوی زیر نظر کتاب ’نذر شارب‘ پروفیسر شارب ردولوی کی شخصیت اور ادبی کارناموں سے متعلق مضامین کا مجموعہ ہے جسے نوجوان قلمکار محمد اویس سنبھلی نے مرتب کیا ہے۔ حرف آغاز کے عنوان سے مرتب نے کتاب کی ترتیب کے سلسلہ میں لکھا ہے کہ دہلی اردو اکادمی نے اپنا سب سے بڑا ’کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ‘ (2018) پروفیسر شارب ردولوی کی خدمت میں پیش کیا۔ ایوارڈ ملنے کی اطلاع ملنے پر مرتب کے ذہن میں خیال آیا کہ اس خوشی کے موقع پر اہل لکھنؤ پر بھی کچھ ذمہ داری عائد ہوتی ہے چنانچہ ’نذرشارب‘ کی شکل میں انھیں خراج تحسین پیش کرنے کی تیاری شروع کی، اخبارات و سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنے مضامین آگئے کہ انتخاب کی ضرورت پڑ گئی۔ کسے شامل ِ اشاعت کیا جائے اور کس کو روک لیا جائے یہ نوبت آگئی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو کم وقت میں ای...

Afsana kya hai? افسانہ کیا ہے؟

Image
افسانہ کیاہے؟  از-  محمد راشد خان ندوی آزاد دائرۃ المعارف کے مطابق ”لغت کے اعتبار سے افسانہ جھوٹی کہانی کو کہتے ہیں لیکن ادبی اصطلاح میں یہ لوک کہانی کی ہی ایک قسم ہے۔ ناول زندگی کا کل اور افسانہ زندگی کا ایک جزو پیش کرتا ہے۔ جبکہ ناول اور افسانے میں طوالت کا فرق بھی ہے۔افسانہ زندگی کے کسی ایک واقعے یا پہلو کی وہ خلّاقانہ اور فنی پیشکش ہے جو عموماً کہانی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ ایسی تحریر جس میں اختصار اور ایجاز بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔“ افسانہ جدید دور کی پیداوار ہے۔ آج کے دور کے انسان کو تیزی سے بدلتے ہوئے زمانے کا ساتھ دینے اور زندگی کے نت نئے مسائل سلجھانے کے لئے شب و روز مصروف رہنا پڑتا ہے۔ اس مشینی دور کی تھکادینے والی تیز اور مصروف زندگی میں اس کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ وہ بے فکر ہو کر فراغت سے بیٹھے اور بھاری بھرکم داستانوں اور ضخیم قسم کے ناولوں کا مطالعہ کرکے جذباتی تسکین یا ذہنی تفریح کا سامان کرسکے۔ چنانچہ وقت کی کم دامنی کا یہ احساس ہی مختصر افسانے کی ایجاد کا باعث بنا۔ افسانے کی تعریف بیان کرتے ہوئے ایک نقاد نے کہا ہے کہ افسانہ ایک ایسی نثری داستان کو...

hayatullah ansari حیات اللہ انصاری

آفتاب ادب و صحافت:حیات اللہ انصاری ٭محمد راشد خان ندوی دنیا میں کچھ شخصیتیں جامع کمالات ہوا کرتی ہیں، حیات اللہ انصاری ان میں سے ایک تھے۔ وہ ادب و صحافت کا آفتاب عالم تاب تھے۔ بیک وقت افسانہ نویس، ناول نگار، صحافی، ماہر تعلیم اور سیاسی رہنما تھے۔ وہ ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے کہ جس میدان میں بھی انھوں نے قدم رکھا کامیابی کی بلندی پر پہنچے۔ کسی بھی شخصیت کے تشکیلی عناصر میں اس کے حالات زندگی کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کبھی کبھی انتہائی ناگفتہ بہ حالات کچھ چیزوں کے بہتر نتائج کا سبب بن جاتے ہیں۔ زبان و ادب عموماً مشکل حالات میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔ حیات اللہ انصاری کی شخصیت کی تعمیر میں بھی ان کے دور کے حالات معاون و مددگار بنے اس لئے حیات اللہ انصاری کی شخصیت شناسی اور ان کی فن شناسی کے لئے ان کی زندگی اور اس وقت کے حالات پر سرسری نگاہ ڈالنی ضروری ہے۔ حیات اللہ انصاری ولد مولوی وحید اللہ انصاری لکھنؤ کے محلہ فرنگی محل میں پیدا ہوئے۔ ان کی تاریخ پیدائش میں زبردست اختلافات ہیں۔ بعض محققین نے مئی 1901ء، بعض نے 1908ء اور بعض نے 11مئی1911ء ان کی تاریخ پیدائش لکھی ہے، جبکہ ان...

hayatullah ansari حیات اللہ انصاری

Image

rashid khan nadwi راشد خان ندوی

Image
راشد خان ندوی
Image
sahara urdu 30-9-2019