senior journalis mohd ali ki yaad me سینئر صحافی محمد علی کی یاد میں
سینئر صحافی محمد علی کی یاد میں عمر تقریباً چالیس سال، متوسط قد، گیہواں رنگ، چہرے پر مسکراہٹ اور گفتگو میں شوخی و ظرافت۔ یہ ہے پہلا تاثر جو محمد علی صاحب سے پہلی ملاقات کے بعد ذہن پر مرتسم ہوا۔ وہ بہت تھکادینے والی لیکن امید و جوش سے بھری ہوئی ملازمت کا آغاز تھا۔ تھکادینے والی اس لئے کہ اُس وقت جو اولوالامر تھے وہ اپنے میدان کے منجھے ہوئے کھلاڑی تھے جو ”کرم فرمائی“کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے اور امید و جوش سے بھری ہوئی ملازمت اس لئے کہ یہ شعبہ صحافت کی ملازمت تھی۔ یہ ذکر ہے روزنامہ راشٹریہ سہارا لکھنؤ کے شروعات کی۔ دسمبر 1998ء میں ہم لوگوں کی جوائننگ ہوئی تھی۔ یہ اترپردیش کا پہلا مکمل کمپیوٹرائزڈ اردو روزنامہ تھا۔ تقریباً دو ماہ تک ٖڈمی نکلی اور 5 فروری 1999ء کو اخبار منظرعام پر آیا۔ ہم لوگوں کو دن میں دو بجے بلایا جاتا اور ایسا کم ہی ہوتا کہ رات کے دو بجے سے پہلے واپسی ہوجائے۔ ہفتہ کی ایک دن کی چھٹی کسی بڑے ”راحتی پیکیج“ سے کم نہیں ہوتی تھی۔ محمد علی صاحب کی ہفتہ واری چھٹی منگل کو ہوتی تھی۔ ہر دوشنبہ کو وہ ’اٹینشن‘ ہوکر ضرور پوچھتے ’سر! کل منگل ہے، میرے لئے کیا ...