NEET میں OBC اور EWS طلبا کو ملے گا ریزرویشن
29-7-21 NEET میں OBC اور EWS طلبا کو ملے گا ریزرویشن نئی دہلی (ایجنسیاں) مرکز کی مودی حکومت نے میڈیکل ایڈمشن کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سرکار نے او بی سی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ کے طلبا کیلئے ریزرویشن کو منظور کرلیا ہے۔ سرکار نے او بی سی طلبا کو 27 فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طلبا کے لوگوں کیلئے 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو او بی سی طبقہ اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے 2021-22 سیشن سے اس کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے تقریباً 5500 طلبا کو فائدہ ملے گا۔ ریزرویشن دینے کے اس فیصلے کا فائدہ ہرسال آل انڈیا کوٹہ اسکیم (اے آئی کیو) کے تحت یوجی اور پی جی میڈیکل / ڈینٹل کورس (ایم بی بی ایس / ایم ڈی / ایم ایس / ڈپلومہ / بی ڈی ایس / ایم ڈی ایس) میں داخلہ لینے والوں کو ملے گا۔ وزارت صحت نے کہا کہ سرکار او بی سی اور ای ڈبلیو ایس طبقہ کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کیلئے پابند عہد ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو ہوئی ایک ...