hayatullah ansari حیات اللہ انصاری
آفتاب ادب و صحافت:حیات اللہ انصاری ٭محمد راشد خان ندوی دنیا میں کچھ شخصیتیں جامع کمالات ہوا کرتی ہیں، حیات اللہ انصاری ان میں سے ایک تھے۔ وہ ادب و صحافت کا آفتاب عالم تاب تھے۔ بیک وقت افسانہ نویس، ناول نگار، صحافی، ماہر تعلیم اور سیاسی رہنما تھے۔ وہ ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے کہ جس میدان میں بھی انھوں نے قدم رکھا کامیابی کی بلندی پر پہنچے۔ کسی بھی شخصیت کے تشکیلی عناصر میں اس کے حالات زندگی کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کبھی کبھی انتہائی ناگفتہ بہ حالات کچھ چیزوں کے بہتر نتائج کا سبب بن جاتے ہیں۔ زبان و ادب عموماً مشکل حالات میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔ حیات اللہ انصاری کی شخصیت کی تعمیر میں بھی ان کے دور کے حالات معاون و مددگار بنے اس لئے حیات اللہ انصاری کی شخصیت شناسی اور ان کی فن شناسی کے لئے ان کی زندگی اور اس وقت کے حالات پر سرسری نگاہ ڈالنی ضروری ہے۔ حیات اللہ انصاری ولد مولوی وحید اللہ انصاری لکھنؤ کے محلہ فرنگی محل میں پیدا ہوئے۔ ان کی تاریخ پیدائش میں زبردست اختلافات ہیں۔ بعض محققین نے مئی 1901ء، بعض نے 1908ء اور بعض نے 11مئی1911ء ان کی تاریخ پیدائش لکھی ہے، جبکہ ان...











Comments
Post a Comment