کورونا نے خواتین کو باجماعت نماز ادا کرنے کا تحفہ دیا خواتین کا عمومی تاثر٭ عورتوں کیلئے منظم طریقے سے دینی و اصلاحی پروگرام چلانے کی شدید ضرورت (لکھنؤ (راشد خان ندوی/ ایس این بی کورونا وبا کے سبب پورے ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے چل رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بازاوروں میں سناٹا ہے، عوامی ٹرانسپورٹ معطل ہیں، وہیں اس کا اثر تمام مذہبی عبادت گاہوں پر بھی پڑا۔ مسجد، مندر، چرچ و گرودارے بھی عام لوگوں کے لئے بند ہیں۔ عبادت گاہوں میں رہنے والے چند لوگ ہی فاصلہ رکھتے ہوئے اجتماعی عبادت میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مرتبہ رمضان کے مبارک ماہ میں مساجد کے آس پاس یقیناً سابقہ چہل پہل نظر نہیں آئی جس سے لوگوں کو روحانی غذا ملنے میں کچھ ’کمی‘ محسوس ہوئی تو دوسری طرف کلچہ نہاری، شیرمال کباب و بریانی کی دکانیں بند ہونے سے لوگ لذت دہن سے بھی محروم رہے، لیکن اس لاک ڈاؤن کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگر مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لئے بند ہوئے تو اس کی وجہ سے تقریباً تمام گھر مساجد میں تبدیل ہوگئے۔ حفاظ کرام تراویح کے آخر میں ملنے والے مادی نذرانوں سے محروم...
Posts
interview s r darapuri انٹرویو ایس آر داراپوری
- Get link
- X
- Other Apps
سی اے اے مذہب کی بنیاد پر تفریق کرتا ہے: ایس آرداراپوری ,مظاہروں کے دوران تشدد میں اجنبی لوگ ملوث تھے خواتین کا گھروں سے نکل کر سڑک پر احتجاج جمہوریت کے لئے نیک شگون سبکدوش آئی پی ایس، ایس آر داراپوری سے ڈاکٹرحمایت جائسی و راشد خان ندوی کی خصوصی بات چیت لکھنؤ۔ ایس آر داراپوری 1972 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ انھوں نے یوپی میں 32 برس پولیس محکمہ کو اپنی خدمات دیں اور دسمبر 2003 میں آئی جی رینج سے سبکدوش ہوئے۔ سبکدوشی کے بعد سے ہی وہ سماجی و سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ انسانی حقوق اور دلت حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔ آل انڈیا پیپلس فرنٹ کے قومی ترجمان ہیں۔ رابرٹس گنج (اترپردیش) سے دو مرتبہ پارلیمانی الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ دہشت گردی سے جڑے معاملوں میں فرضی طور پر پھنسائے گئے لوگوں کو بچانے کے لئے بھی وہ اور ان کے ساتھی جد و جہد کرتے رہتے ہیں۔ جے پور بم کیس میں پھنسائے گئے شہباز نامی نوجوان کو ان کی کوششوں سے عدالت نے بری کیا۔ ابھی حال ہی میں گزشتہ 19 دسمبر کو لکھنؤ میں ہوئے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے وقت انھیں ہاؤس اریسٹ رکھا گیا، بعد میں گرفتار بھی کیا گیا اور کئی دنوں کے بعد ...
کب تک رلاتی رہے گی پیاز/ محمد راشد خان ندوی, kab tak rulati rahegi pyaz
- Get link
- X
- Other Apps
publish in sahara urdu 25-11-2019 کب تک رلاتی رہے گی پیاز محمد راشد خان ندوی روٹی، کپڑا، مکان اور علاج انسانوں کی بنیادی سہولیات میں شامل ہے لیکن آج ان چاروں چیزوں کا حصول سب سے مشکل ہوگیا ہے۔ اب سے تقریباً 6 برس قبل ’کانگریس مکت بھارت‘ کا نعرہ دے کر پارلیمانی الیکشن میں تاریخی جیت درج کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام کو لبھانے کے لئے جو سب سے بڑا نعرہ دیا تھا وہ مہنگائی کم کرنے کا تھا۔ کانگریس کے دور حکومت میں سبزیوں کی مہنگائی بڑھنے پر بی جے پی کی قومی سطح کی خواتین لیڈران پیاز کا ہار پہن مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتی تھیں لیکن بھاجپا کی پوری اکثریت کے ساتھ حکومت بننے پر مہنگائی کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پہلا پانچ سالہ اقتدار تو یہ کہتے ہوئے گزر گیا کہ کانگریس نے ملک کا اتنا برا حال کردیا ہے کہ اسے پٹری پر لانے میں کافی وقت لگے گا جس پر عوام نے بھروسہ کرکے پھر سے بی جے پی کو پانچ سال کے لئے اقتدار سونپ دیا۔ لیکن مہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ دیگر چیزیں جو مہنگی ہو رہی ہیں وہ اپنی جگہ، روزہ مرہ استعمال کی جانے والی سبزیاں بھی عام آدمی کے دسترس سے ...
rashid khan nadwi, mohd rashid khan nadwi, محمد راشد خان ندوی، راشد خان ندوی
- Get link
- X
- Other Apps
کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے راشد خان ندوی, KarwaN Guzar Gya Ghubar Dekhte Rahe, Rashid Khan Nadwi
- Get link
- X
- Other Apps
Published in Sahara Urdu Daily 11-11-2019 کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے محمد راشد خان ندوی پولیس فورس کے فلیگ مارچ، مارک ڈرل اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیلوں کی کارروائی کئی ہفتوں سے چل رہی تھیں۔ اجودھیا تو چھاونی میں تبدیل کر دی گئی تھی، کوئی شہر، قصبہ، یہاں تک کہ بہت سے مواضعات میں بھی پولیس کا گشت مسلسل جاری تھی۔ دور دراز کے بعد بعض مواضعات سے یہاں تک خبریں تھیں کہ دو پولیس اہلکار گشت پر آتیہیں، ان کے جانے کے تھوڑی ہی دیر بعد پھر دو اہلکار پہنچتے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ انتظامیہ کی مستعدی کا یہ عالم تھا کہ مساجد کے ائمہ کرام کے ساتھ میٹنگیں کی گئی، جس کے نتیجے میں جمعہ کی نمازوں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیلیں جاری کی گئیں۔ ایک سوال لوگ ضرور کر رہے تھے کہ یہ اپیلیں صرف مساجد سے ہی کیوں جاری کی جا رہی ہیں، امن و امان کی میٹنگیں صرف علماء کے ساتھ ہی کیوں کی جا رہی ہیں، معاملہ تو دو فریقوں کا ہے تو اپیلیں بھی ہر طرف سے جاری ہونی چاہئے لیکن یہ سوال اس وقت بے معنی ہوگیا جب دوسرے فریق کی طرف سے بھی امن و امان قائم رکھنے اور صب...
tabsera - nazre sharib شارب ردولوی تبصرہ - نذر شارب
- Get link
- X
- Other Apps
نام کتاب: نذرِ شارب مرتب : محمداویس سنبھلی، رابطہ:7905636448 طابع : نعمانی پرنٹنگ پریس، لکھنؤ صفحات : 271 قیمت 299 روپئے ملنے کا پتہ : دانش محل، امین آباد،لکھنؤ ناشر : احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرٹرسٹ تبصرہ نگار : محمد راشد خان ندوی زیر نظر کتاب ’نذر شارب‘ پروفیسر شارب ردولوی کی شخصیت اور ادبی کارناموں سے متعلق مضامین کا مجموعہ ہے جسے نوجوان قلمکار محمد اویس سنبھلی نے مرتب کیا ہے۔ حرف آغاز کے عنوان سے مرتب نے کتاب کی ترتیب کے سلسلہ میں لکھا ہے کہ دہلی اردو اکادمی نے اپنا سب سے بڑا ’کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ‘ (2018) پروفیسر شارب ردولوی کی خدمت میں پیش کیا۔ ایوارڈ ملنے کی اطلاع ملنے پر مرتب کے ذہن میں خیال آیا کہ اس خوشی کے موقع پر اہل لکھنؤ پر بھی کچھ ذمہ داری عائد ہوتی ہے چنانچہ ’نذرشارب‘ کی شکل میں انھیں خراج تحسین پیش کرنے کی تیاری شروع کی، اخبارات و سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنے مضامین آگئے کہ انتخاب کی ضرورت پڑ گئی۔ کسے شامل ِ اشاعت کیا جائے اور کس کو روک لیا جائے یہ نوبت آگئی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو کم وقت میں ای...