Posts

धार्मिक सद्भाव और एकता भारत की पहचान

धार्मिक सद्भाव और एकता भारत की पहचान मोहम्मद राशिद खान भारत एक ऐसा देश है जहां सदियों से विभिन्न धर्मों के लोग रहे हैं। भारत विभिन्न धर्मों के अनुयायियों के बीच अपनी एकता और सद्भाव के लिए पूरी दुनिया में जाना जाता है। ऐसा नहीं है कि इस एकता और सद्भाव को भंग करने के लिए कोई प्रयास नहीं किया गया, लेकिन ऐसा प्रयास करने वालों को हमेशा असफल ही हाना पड़ा। प्रसिद्ध विद्वान मौलाना खालिद सैफुल्ला रहमानी ने इस संबंध में बहुत यथार्थवादी विश्लेषण किया है। वह एक जगह लिखते हैं कि जब भारत में ब्रिटिश शासन से आजादी की लड़ाई शुरू हुई तो इस संघर्ष में मुस्लिम और हिन्दू सभी समुदायों ने मिलकर हिस्सा लिया। हालाँकि अंग्रेजों की साजिशों के कारण स्थिति कभी-कभी बिगड जाती थी और हिंदू-मुस्लिम दंगे भड़क जाते थे। यह एक बड़ी त्रासदी थी। प्रसिद्ध स्वतंत्रता सेनानी मौलाना अबुल कलाम आजाद ने तो हिंदू-मुस्लिम एकता को स्वतंत्रता पर प्राथमिकता दी। लेकिन ऐसे देशभक्त लोगों की बात लागों ने नहीं सुनी और कुछ भावुक नेताओं ने देश को दो टुकड़ों में बांट दिया। हिंदू-मुस्लिम एकता को भी नुकसान पहुंचाया जाने लगा, इंसानों का खून इतना ...

Mazhabi Ham aahangi w ittehad Hindustan ki Shanakhtمذہبی ہم آہنگی و اتحاد ہندوستان کی شناخت

مذہبی ہم آہنگی و اتحاد ہندوستان کی شناخت محمد راشد خان ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب و ادیان کے ماننے والے صدیوں سے آباد ہیں۔ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیاں اتحاد و ہم آہنگی کے لئے ہندوستان پوری دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس اتحاد و ہم آہنگی کودرہم برہم کرنے کے لئے کوشش نہیں کی گئی لیکن ایسی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ معروف اسکالر مولانا خالف سیف اللہ رحمانی نے اس سلسلہ میں بڑا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا ہے۔ وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ہندوستان میں انگریزوں کے تسلط کے بعد جب آزادی کی لڑائی شروع ہوئی تو مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر اس جنگ میں حصہ لیا۔ اگرچہ انگریزوں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے کبھی کبھی اس صورت حال میں رخنہ بھی پڑتا تھا اور ہندو مسلم فسادات کی نوبت بھی آجاتی تھی لیکن بحیثیت مجموعی 1947ء تک اتحاد کی یہ فضاء بڑی حد تک باقی رہی، افسوس کہ ملک کی آزادی ملک کی تقسیم کی صورت میں سامنے آئی، اور وطن عزیز دو حصوں میں بٹ گیا، یہ بہت بڑا سانحہ تھا، مشہور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزادؒ تو آزادی پر ہندو -مسلم اتحاد کو ترج...

فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہندوستان کی شناخت Hindustan Mein Firqawarana hum aahangi

فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہندوستان کی شناخت   ٭احرارالہدیٰ شمس  ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ ہمارے ملک کا آئین اپنے شہریوں کو اپنی پسند کے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ ہندوستان میں ہر مذہب کے ساتھ یکساں سلوک اور احترام کیا جاتا ہے اور یہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بہت آگے ہے۔آزادی کے بعد مذہبی تنگ نظری، علاقائی عصبیت اور فرقہ وارانہ جذبات نے ملک کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ بظاہر فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات جو کبھی کبھار رونما ہوتے ہیں،دو اہم مذہبی برادریوں کے درمیان عدم اعتماد کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ملک میں جب جب انتخابات کی تاریخ قریب آتی ہے تب تب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تار تار کرنے کا تانابانا بنا جاتا ہے۔ خاص طور سے یوپی اوربہار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو چکنا چور کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب جب فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں تو ہندو مسلمانوں میں خلیج پیدا ہوجاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو چکناچور کی جو کوشش کی گئی اور ایک دوسرے کے درمیان جو خلیج پیدا کی گئی، اس کو پاٹنے کے لیے ہمیں مظفرنگر کا وہ گاؤ...

آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی پیش رفت Azad hindustan me musalmanon ki taalimi pesh raft

آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی پیش رفت  ٭محمد راشد خان ندوی  برطانوی تسلط سے ہمارے ملک ہندوستان کی آزادی کے بعدیہاں آباد مختلف قوموں نے اپنی اپنی سطح پر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا شروع کردیااور مجموعی طور پر ہر طبقہ نے اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کرنے کی کوشش کی جس کا کسی نہ کسی سطح پر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم رول رہا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا ہندوستان ایک کثیر لسانی، کثیر تہذیبی اور کثیر مذاہب والا ملک ہے اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں سب لوگ مل جل کر، ہم آہنگی و محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ آئین نے بھی اس کی بھرپور آزادی دی ہے اور عملی طور پر سماج بھی امن و اتحاد، بھائی چارہ و یگانگت کا مزاج رکھتا ہے جس کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔ اس ملک میں تعمیری کردار ادا کرنے میں جہاں ہندو قوم آگے آئی تو وہیں سکھ، جین، مسلمان اور عیسائیوں نے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیں اور آج بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔ جب ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تو اس وقت یہاں کی تعلیمی شرح صرف 12فیصد تھی، اور اب جب کہ ملک کو آزاد ہوئے75...

الیکشن، جناح اور عوامی مسائل

مطبوعہ روزنامہ راشٹریہ سہارا  08-11-2021 الیکشن، جناح اور عوامی مسائل  آئندہ برس 2022 میں متعدد ریاستوں میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ جیسا کہ ہر الیکشن سے قبل پارٹیاں تبدیل کرنے، نئے نئے ایشوز تلاش کرنے، ایک دوسرے کی کمیاں و خامیاں اجاگر کرنے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی یہاں کی قدیم روایت ہے وہ سلسلہ اب شروع ہوچکا ہے۔ اترپردیش میں اس وقت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی جناح کا ایشو گرم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو اپوزیشن کے لیڈران مہنگائی، بیروزگاری، جرائم میں اضافہ، خواتین کے عدم تحفظ، وعدوں کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے کے ایشوز کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے گزشتہ 31 اکتوبر کو ہردوئی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”سردار ولبھ بھائی پٹیل، مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی ادارہ سے پڑھائی کی اور بیرسٹر بنے اور انھوں نے ملک کو آزادی دلائی، انھیں آزادی کے لئے کسی بھی طریقے کی جد و جہد کرنی پڑی ہوگی لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے۔“ اکھلیش یادو کے بیان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو...

یوپی بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا اعلان آج

31-7-21 یوپی بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا اعلان آج  لکھنؤ۔ یوپی  بورڈ دسویں، بارھویں کے نتائج کا آج دوپہر ساڑھے تین بجے اعلان کیا جائے گا۔ یہ اطلاع ڈایریکٹر ثانوی تعلیم ونے کمار پانڈے نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ نتائج upmps.edu.in اور upresults.nic.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 10ویں اور12ویں کے نتائج 3:30بجے اپلوڈ کر دیے جاءیں گے۔

مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کا ضمنی الیکشن 9/اگست کو

30-7-21 مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کا ضمنی الیکشن 9/اگست کو بی جے پی اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی کولکاتہ، (ایجنسیاں) مغربی بنگال بی جے پی نے 9 اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار جواہر سرکار کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھندوادھیکاری نے کہا کہ بی جے پی نے امیدوار کھڑا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے بی جے پی نے کہا تھا کہ وہ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں امیدوار کھڑا کرے گی۔دنیش ترویدی کے استعفیٰ کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔انہوں نے راجیہ سبھا میں کھڑے ہوکر بنگال حکومت کی تنقید کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔  ترنمول کانگریس نے پرسار بھارتی کے سابق سی ای او جواہر سرکار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز اسمبلی میں جا کر اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے ہیں۔چوں کہ اب بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اس لئے ان کا بلامقابلہ کامیاب ہونا یقینی ہے۔ایسے اعداد وشمار کے اعتبار سے بھی ان کا میاب ہونایقینی تھا۔ جواہر سرکار کو مودی حکومت کا س...