Posts

Showing posts from August, 2020

tabsera

Image
(مطبوعہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، لکھنؤ) زیر تبصرہ کتاب ’باتیں سخن کی‘ نوجوان ادیب و شاعر ڈاکٹر عمیر منظر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس کی تازہ تصنیف ہے۔ اس سے قبل ان کی ”ڈاکٹر راجندر منچدابانی، شبلی، مکاتیب شبلی اور ندوۃ العلماء، طاہرہ اقبال کے منتخب افسانے، اردو زبان کی تدریس اور اس کا طریقہ کار، مولانا ابواللیث ندوی کے قرآنی مقالات“ سمیت متعدد کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ ’باتیں سخن کی‘ ڈاکٹر عمیر منظر کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے معارف، سب رس، نئی کتاب، کتاب نما، قومی زبان، آجکل، تمثیل، اردو جرنل، پیش رفت وغیرہ جیسے موقر ادبی جرائد کے لئے تحریر کئے۔ اگرچہ یہ سبھی مضامین شاعری سے تعلق رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ان میں تنوع ہے۔ اردو ادب میں مضامین کا انتخاب ایک قدیم روایت ہے اور اس معنی میں ایک اچھی روایت ہے کہ اخبارات و جرائد میں بکھرے ہوئے مضامین ایک جگہ محفوظ ہوجاتے ہیں جن تک لوگوں کی رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ 192 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کل بیس مضامین ہیں۔ پیش لفظ میں مصنف نے وضاحت کی ہے کہ کتاب میں شامل مضامین تاریخی ترتیب س...