tirnamol congress ki kamyabi ke muzmarat ترنمول کانگریس کی کامیابی کے مضمرات
ترنمول کانگریس کی کامیابی کے مضمرات پانچ ریاستوں مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈوچیری میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج کاالیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جاچکا ہے۔ کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی (ایل ڈی ایف)، آسام میں بی جے پی اور اس کے اتحادی اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے واپسی کی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک وقت تھا جب ریاستی اسمبلیوں کے الیکشن سے دوسری ریاست کے لوگوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی تھی لیکن ٹی وی اور اب ڈیجٹیل میڈیا نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی ایک ایک خبر تک عام لوگوں کی رسائی آسان کردی ہے۔ پہلے الیکشن ہوتا تھا تو ووٹر اسمبلی الیکشن میں عموماً علاقائی پارٹیوں کو اور پارلیمانی الیکشن میں قومی پارٹیوں کو ترجیح دیتے تھے لیکن میڈیا کی تیز رفتاری نے اب قومی پارٹیوں کے لئے چیلنج کی صورت حال پیدا کردی ہے۔ پہلے کسی ریاست میں جیت کا اثر اسی ریاست تک محدود رہتا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں جیت کو بھی پارٹیاں اپنی منشا کے مطابق مشتہر کرتی ہیں اور اسے بنیاد بناکر بڑے نتائج حاصل کرنے کا دع...